مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ’پر یا خان

جمعہ 11 اگست 2017 14:16

مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ’پر یا خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پرفارمر پریا خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی میں اپنی شوبز انڈسڑی کیلئے ابھی بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں وہ وقت دور جب فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہونگیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں پریا خان نے کہا کہ میں انڈسٹری کے لئے اس طرح کی مزید کاوشیں جاری رکھوں گی اور معیاری کام کرتا رہوں گی کوئی بھی فلم کسی ایک شخص کیوجہ سے کامیاب نہیں ہوتی بلکہ اس میں پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے ‘کسی بھی پراجیکٹ میں ڈائریکٹر ایک کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس میں صلاحیت ہو تو ٹیم کے ہر رکن سے اسکی صلاحیت کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے جو کامیابی کا ضامن بنتا ہے۔