تعمیر پاکستان کیلئے قیام پاکستان جیسے جذبوں اور وطن عزیز کے پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر نجمہ افضل

جمعہ 11 اگست 2017 14:11

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ماڈل چلڈرن ہو م فیصل آباد کی ایڈوائزری کمیٹی کی چیئر پرسن و ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا ہے کہ تعمیر پاکستان کیلئے قیام پاکستان جیسے جذبوں اور وطن عزیز کے پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کی ضرورت ہے جبکہ چلڈرن ہوم کے بچوں کی معیاری خطوط پر تربیت کی جائے تاکہ وہ ملک کی خدمت کے جذبے سے میدان میں آئیں نیزپاکستان سکھ چین کے لئے حاصل کیا گیا تھا اس لئے دکھی انسانیت کی دیکھ بھال و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم بے سہارا بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی تقریب مناتے ہوئے چیئرپرسن / ایم پی اے نے کہا کہ تعمیر پاکستان کیلئے قیام پاکستان جیسے جذبوں اور وطن عزیز کے پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چلڈرن ہوم کے بچوں کی معیاری خطوط پر تربیت کی جائے تاکہ وہ ملک کی خدمت کے جذبے سے میدان میں آئیں اور اپنا اور ملک کا نام روشن کریں ۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ آئندہ نسل کو نظریہ پاکستان سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کو آزادی کی قدر و قیمت اور ان قیمتی قربانیوں کا حساس ہو جن کو پیش کرکے یہ پیارا وطن حاصل کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرنے کے لئے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا اس سلسلے میں محنت اور جدوجہد میں کمی نہیں آنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل چلڈرن ہوم کے بے سہارا بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی خوشیاں مناکر مسرت ہوئی ہے ہمیں ان بچوں کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ماڈل چلڈرن ہوم کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کے انعقاد کو سراہا ۔چلڈرن ہوم کے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کرکے وطن عزیز سے اپنی گہری وابستگی ظاہر کی ۔

اس موقع پر بچوں میں سکول یونیفارمز بھی تقسیم کئے گئے جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل ‘ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا و دیگر نے بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا ۔ تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد اشرف ‘ انچارج ماڈل چلڈرن ہوم میڈم لبنی ‘ البدر ویلفیئر سوسائٹی کے ملک محمد رفیق ‘ این جی اوز کے نمائندے اور بچے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :