ْ فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کل مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے

جمعہ 11 اگست 2017 14:11

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کل ہفتہ کے روز مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجائیگا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :