بری فلم میں مرکزی کردار کی بجائے اچھی فلم میں مختصر کردار کرنا بہتر ہے، راج کمار ارئو

جمعہ 11 اگست 2017 14:11

بری فلم میں مرکزی کردار کی بجائے اچھی فلم میں مختصر کردار کرنا بہتر ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار راج کمار ارئو نے کہا ہے کہ بری فلم میں مرکزی کردار کی بجائے اچھی فلم میں مختصر کردار کرنا بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ کے اداکار راج کمار ارئو نے کہا ہے کہ کھبی بھی مرکزی کردار کے لئے بری فلموں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اس سے بہت بہتر ہے کہ اچھی فلم میں مختصر کردار نبھایا جائے ۔کیونکہ ایک اچھی فلم آپ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے لیکن بری فلموں سے لوگ کی پسندیدگی میں کمی ہو جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :