فلم ’’حسینہ پارکر‘‘ 22 ستمبر کوریلیز ہو گی

جمعہ 11 اگست 2017 14:11

فلم ’’حسینہ پارکر‘‘ 22 ستمبر کوریلیز ہو گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’’حسینہ پارکر‘‘18اگست کی بجائے اب 22 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور کی فلم ’’حسینہ پارکر‘‘ شیڈول کے مطابق 18اگست کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب اس کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا کر 22 ستمبر کر دی گئی ہے ۔ فلم کی کہانی دائود ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر مبنی ہے ۔فلم میں شردھا کپور اور ان کا بھائی سدھانت کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :