فلم ’’کدوی ہوا‘‘ کا مرکزی خیال قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنا ہے،ہدایتکار

جمعہ 11 اگست 2017 13:25

فلم ’’کدوی ہوا‘‘ کا مرکزی خیال قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنا ہے،ہدایتکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ ہدایتکار نیلا مدہب پانڈا نے کہا کہ فلم ’’کدوی ہوا‘‘ کا مرکزی خیال قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار نیلا مدہب پانڈا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم کدوی ہوا کا مرکزی خیال یہ ہے کہ لوگوں میں دستیاب قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے اور ان کی بچت کے رجحان کو بڑھا جائے کیونکہ آئندہ سالوں میں ان قدرتی وسائل کی قلت کا خدشہ ہے،فلم میں اہم کاسٹ میں سنجے مشرا،رنویر شورے اور تیلو تاما شومے شامل ہیں،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :