امید ہے کہ فلم ’’ٹائیلٹ اک پریم کتھا‘‘ دیکھنے کے بعد معاشرے میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی، اکشے کمار

جمعہ 11 اگست 2017 13:25

امید ہے کہ فلم ’’ٹائیلٹ اک پریم کتھا‘‘ دیکھنے کے بعد معاشرے میں مثبت ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فلم ٹائیلٹ اک پریم کتھا دیکھنے کے بعد بھارتی معاشرے میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔

(جاری ہے)

اداکار اکشے کمار نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کی فلم ٹائیلٹ اک پریم کتھا کا مرکزی خیال یہ ہے کہ بھارت میں شہروں کے ساتھ ساتھ گائوں میں بھی غسل خانے بنانے کے رجحان میں اضافہ ہونا چاہیئے تاکہ صفائی و ستھرائی رہ سکے اور فضائی آلودگی میں بھی کمی لائی جا سکے ،انہیں امید ہے کہ یہ فلم دیکھنے کے بعد بھارتی معاشرے میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی،فلم میں ان کی ہیروئن بھومی پیڈنیکر ہیں،فلم کی تشہیری مہم جاری ہے،فلم کی ہدایات نارائن سنگھ نے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :