امتیاز علی کا فلم’’ ہیری میٹ سیجل‘‘ پر رائے کا اظہار کرنے والے شائقین کا شکریہ

جمعہ 11 اگست 2017 13:25

امتیاز علی کا فلم’’ ہیری میٹ سیجل‘‘ پر رائے کا اظہار کرنے والے شائقین ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ ہدایتکار امتیاز علی نے فلم’’ ہیری میٹ سیجل‘‘ پر اپنی رائے کا اظہار کرنے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ہدایتکار امتیاز علی نے فلم ہیری میٹ سیجل نے شائقین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی فلم دیکھی اور فلم پر مثبت اور منفی دونوں قسم کی رائے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شائقین کے ملے جلے ردعمل سے انہیں مستقبل میں بہتر فلم بنانے میں مدد ملے گی،انہیں اس بات کا پتہ چلے گا کہ انہیں کام کے انداز میں کیا بدلنا چاہئیے اور کیا نہیں انہیں اپنے کام میں غلطیاں سدھارنے کا موقع ملے گا،فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما شامل ہیں،فلم نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔