کیر یبئن لیگ اور پی ایل ایل کے چیمپئنز میں اگلے سال سیریز کا امکان

جمعہ 11 اگست 2017 13:14

کیر یبئن لیگ اور پی ایل ایل کے چیمپئنز میں اگلے سال سیریز کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اگست۔2017ئ)کیریبئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل ) نے اگلے سال 3میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبئن پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیموں کے مابین اگلے سال 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے جو ممکنہ طور پر کیریبیئن پریمیئر لیگ 2018ءسے قبل کھیلی جائے گی،سیریز کے لیے امریکہ کو بہترین مقام قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ وہاں بڑی تعداد میں ویسٹ انڈین اور پاکستانی رہائش پذیر ہیں ۔