نوازشریف ذاتی مسئلے میں ملک داؤ پر لگانے جارہے ہیں ،ْشیخ رشیداحمد

اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا ،ْ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے بندے لے آتے تھے ،ْ انٹرویو

جمعہ 11 اگست 2017 13:25

نوازشریف ذاتی مسئلے میں ملک داؤ پر لگانے جارہے ہیں ،ْشیخ رشیداحمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں ،ْوہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ساتھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا ،ْ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے بندے لے آتے تھے۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف قسمت کے ستاروں کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں ،ْانہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ جاتی ہے جبکہ یہ جو بھی کریں گے اپنے لیے مسئلے پیدا کرتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ نوازشریف اپنے ذاتی مسئلے پر ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست میں چار ماہ انتہائی اہم ہیں۔