Live Updates

عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو ،ْعائشہ گلا لئی

میں توپارلیمانی کمیٹی میں اپناموبائل پیش کروں گی ،ْعمران کوبھی اپناموبائل دینا ہوگا ،ْ انٹرویو

جمعہ 11 اگست 2017 13:23

عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو ،ْعائشہ گلا لئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) سابق رہنما پی ٹی آئی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ حیرت ہوئی آج اخلاقی طورپر کرپٹ شخص مالی کرپشن کی بات کررہا ہے ،ْاگر میں نے جھوٹا الزام لگایا ہوتا تو آج میرے خلاف عمران نیازی دعویٰ کرتے۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران نیازی نہ سپریم کورٹ جاتے ہیں نہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوتے ہیں ،ْوہ کہتے ہیں کہ اپنا موبائل فورنزک آڈٹ کیلئے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں توپارلیمانی کمیٹی میں اپناموبائل پیش کروں گی ،ْعمران کوبھی اپناموبائل دینا ہوگا، عمران نیازی جھوٹ اور تہمت کی سیاست کر کے قوم کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔گلالئی کاکہنا ہے کہ عمران خان شدیدخوف اور گھبراہٹ میں مبتلا ہیں ،ْچار سال سے ان کو میری کرپشن نظر نہیں آئی ،ْ اب کرپشن کے الزام لگا کر خواتین کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :