گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھیں گے ،ْ طلال چوہدری

ہم نے عدالتی فیصلے پر عمل کر دیا ہے ،ْعوام فیصلے کو نہیں مان رہے ہیں ،ْ ہر کوئی فیصلے کے خلاف احتجاج کررہا ہے ،ْ انٹرویو

جمعہ 11 اگست 2017 13:23

گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھیں گے ،ْ طلال چوہدری
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھیں گے ،ْ ہم نے عدالتی فیصلے پر عمل کر دیا ہے ،ْعوام فیصلے کو نہیں مان رہے ہیں ،ْ ہر کوئی فیصلے کے خلاف احتجاج کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے تو فیصلے پر عملدرآمد کردیا لیکن عوام فیصلے کو نہیں مان رہے، ہر کوئی فیصلے کے خلاف احتجاج کررہا ہے ،ْگوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین ماضی کا حصہ بن چکے ،ْاحمقوں کی جنت میں نہ رہیں،جی ٹی روڈ پر آکر دیکھیں ۔وزیر مملکت طلال چوہددری نے کہا کہ عمران خان‘ شیخ رشید اور طاہر القادری اس سسٹم کے وائرس ہیں ،ْان کا صرف ایک علاج ہے وہ ہے میاں نواز شریف۔ نواز شریف عوام کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے نکلے ہیں۔ انہون نے کہا کہ سسٹم آگے نہیں بڑھے گا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ سسٹم کو آگے بڑھنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :