بلوچستان 2000 ملین روپے کی لاگت سے 1395 پرائمری سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی

جمعہ 11 اگست 2017 13:20

بلوچستان 2000 ملین روپے کی لاگت سے 1395 پرائمری سکولوں کی عمارتیں تعمیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بلوچستان حکومت نے صوبہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے جامع اورموثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبے میں 5 مراحل پر مشتٍمل ایک منصوبہ پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت مجموعی طورپر 1395 پرائمری سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جن پر 2000 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 300کے قریب ایسی سکولوں کی عمارتیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں جن کی حالت مخدوش ہے یا جن پر چھت نہیں، ان سکولوں کی تعمیر پر1500ملین روپے کی لا گت آئے گی۔ذرائع کے مطابق ضلع نصیر آباد میں 29 سکولوں کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا جس پر 27 ملین روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :