چھ ماہ میں پاک الیکٹرون کے بعد ازٹیکس منافع میں 20.7فیصد اضافہ

جمعہ 11 اگست 2017 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں پاک الیکٹرون کے بعدازٹیکس منافع میں 20.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یہ بات کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کہی گئی۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق جنوری سے لیکر 30جون تک کمپنی کا بعد ازٹیکس منافع 2.73ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد ازٹیکس منافع 2.26ارب روپے ریکارٖڈ کیا گیا تھا۔اعداد وشمار کے مطابق بتدائی چھ مہینوں میں فی حصص منافع 5.49روپے ریکارڈ کیا گیا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں فی حصص 1.50 روپے عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔