انڈور گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعہ 11 اگست 2017 13:19

انڈور گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 اگست سے اسلام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام انڈور گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 اگست سے سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ امان کے مطابق تربیتی کیمپ میں 12 سی15 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں سی4 باصلاحیت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈور گیمز17 سی انڈور گیمز 25 ستمبر تک ترکمانستان کے شہر آشک آباد میں ہوں گے جس میں پاکستان ٹینس سیمت دیگر مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے۔