باجوڑایجنسی: تحصیل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 25 سے زائد افراد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 اگست 2017 13:03

باجوڑایجنسی: تحصیل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنٹرول ..
باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2017ء) باجوڑایجنسی کی تحصیل ناواگئی کے علاقے چہار منگ مٹاک میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔جس میں فوری طور پر 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑایجنسی کی تحصیل ناواگئی کےعلاقےچہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔ جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیٹیکل انتطامیہ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال خار منتقل کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :