سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی ریلی میں سرکاری وسائل کا الزام درست نہیں ،حفیظ الرحمن

جمعہ 11 اگست 2017 13:19

سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی ریلی میں سرکاری وسائل کا الزام درست ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ قائد محترم اورہمارے رہبرمحمد نواز شریف کی ہدایت پر ہی گلگت واپس آیا ہوں، ہمارے کارکن ، عہدیداراور پارٹی کے ورکرزہمارے قائد کی ریلی میں شریک ہیں ۔ہماری جماعت نے آمرمشرف کے دور میں بھی اپنے خرچے پر جماعت کے تقریبات اور لاہورتک جلسوں میں شرکت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے لاہور ریلی میں ہمارے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی نے کارکنوں کے ساتھ تعاون کیاہے اپنے تنخواہ سے فنڈز دیئے ہیں کوئی سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کیا گیا ،ہماری جماعت ایک نظریاتی جماعت ہے جو لوگ نظریہ، اصول اور ایک ایجنڈے کے تحت کسی جماعت سے وابستہ ہوتے ہیں ان کے منظور نظر پیسے نہیں ہوتے، جو جماعتیں ہم پر تنقید کررہی ہیں ان کا مقصد پیسے بنانا رہا ہے ،کچھ جماعتوںکا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اپنی تجوریاں بھرنا ہوتا ہے اسی لئے اسلام آباد لاہور ریلی میں سرکاری وسائل کا استعمال کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں جو حقائق کے بالکل خلاف ہیں ہمارے کسی کارکن نے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کیا بلکہ جماعت کے ساتھ نظریے اور ایجنڈے کی وجہ سے وابستگی ہے اسی لئے اپنے خرچے پر ہمارے کارکن اسلام آباد سے لاہور ریلی میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :