گورنمنٹ ہائی سکول وکالج کالونی تھانہ میں سمرکیمپ

جمعہ 11 اگست 2017 13:19

بٹ خیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) گورنمنٹ ہائی سکول وکالج کالونی تھانی میں سمرکیمپ کی سرگرمیاںجاری ہیں ،ماہرین تعلیم کی طرف سے طلبہ کونصابی سرگرمیوں سمیت ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے عملی تربیت دی گئی ،ضلع مالاکنڈ کے دیگرسکولوں کی طرح ہائی سکول کالج کالونی تھانہ میں بھی ایک ہفتہ کیلئے سمرکیمپ لگایاگیاہے جس میں سکول کے طلبہ صبح 8بجے سے گیارہ بجے تک حصہ لے کربیت بازی،تقاریر،سائنسی تجربات،ماڈل رول،ریسکیو،ایمبولینس،ٹریفک اشارات ،فرسٹ ایڈ،ملی نغمے اورنعت خوانی پیش کرتے ہیں ،سابق چیئرمین بورڈ مشتاق احمد،ڈائریکٹرجنگلات نورمحمدخان ،پرنسپل جمیل خان ،ہیڈماسٹرشیربادشاہ،معاذ خان ،فضل ربی اورشہازمحمدشہبازنے مختلف موضوعات پرلیکچردے کرطلبہ پرزوردیاہے کہ وہ معاشرے میں بہترشہری کے طورپرکرداراداکریں ،اس موقع پرآرٹ اینڈ کرافٹ کامقابلہ کرکے کریٹیوسٹڈی کے حوالے سے عملی تجربات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :