جنوبی وزیرستان ،اساتذہ کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 11 اگست 2017 13:19

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ایجنسی ایجوکیشن آفیسرجنوبی وزیرستان محب الرحمن داوڑنے کہاہے کہ اساتذہ سکولوں میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں،ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اساتذہ کوکسی صورت معافی نہیں دی جائے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یکم اگست سے پہاڑی علاقوں میں سکول کھل چکے ہیں جبکہ یکم ستمبرسے میدانی علاقے کے سکول کھل رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پاک فوج کی بے پناہ قربانیاں اورقبائلیوں کے تعاون سے جنوبی وزیرستان میں مثالی امن قائم ہوچکاہے،انہوںنے اساتذہ پرزوردیتے ہوئے کہاکہ سکولوں میں اپنی حاضری کوہرصورت یقینی بنائیں بصورت دیگرڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ان کے تنخواہیں روک دی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :