خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کاایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس داخلہ شیڈول جاری

جمعہ 11 اگست 2017 13:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس کے داخلہ شیڈول کااعلان کردیا،ڈائریکٹرایڈمشن کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم اورپراسپکٹس کااجراء کردیاگیاہے جبکہ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 29اگست مقررہے،حافظ قرآن ٹیسٹ 4ستمبرکوہوگا،عبوری میرٹ لسٹ 20ستمبرکوجبکہ فائنل 30ستمبرکوجاری ہوگی،داخلے 10اکتوبرسے شروع ہوں گے کلاسز کاآغازیکم نومبرسے کیاجائیگا۔