فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کاقبائلی طلباء کومزید سکالرشپ دینے کا اعلان

جمعہ 11 اگست 2017 13:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کاقبائلی طلباء کومزید سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چیف ایڈوائزر خان بہادر وزیر اور مرکزی صدر عیسی خان اورکزئی نے کہا کہ داخلہ سے رہ جانے والے طلباء کو سپورٹ کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدہ طے پایا جس کے تحت قبائلی غریب طلباء کو سپورٹ کیا جائے گا۔ انھوں نے واضع کیا کہ فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوںنے کہا کہ فاٹاسٹوڈنٹس فیڈریشن یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائیںگے جبکہ مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :