مسلمانوں کے لئے آزادملک کاحصول تاریخ کاایک روشن باب ہے،اکرام اللہ شاہد

جمعہ 11 اگست 2017 13:16

مسلمانوں کے لئے آزادملک کاحصول تاریخ کاایک روشن باب ہے،اکرام اللہ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ڈپٹی سپیکرصوبائی اسمبلی صوبہ خیبرپختونخوا اکرام اللہ شاہد نے کہا ہے کہ برصغیرمیں مسلمانوں کیلئے ایک الگ اورآزاد ملک کاحصول ہماری تاریخ کاایک روشن باب ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے طویل جدوجہدکی اوربے مثال قربانیاں دیں اس جدوجہدمیں ہمارے شعراء وادباء نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیااوراپنے قلم کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح سمت میں فکری رہنمائی کرکے مسلمانوں کے لئے ایک الگ مملکت کی حصول میں ہراول دستہ کاکرداربخوبی نبھایاجوہمارے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے ،اس لئے ہمیں ہرصورت میں اس کی قدرکرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈپٹی سپیکرصوبائی اسمبلی صوبہ خیبرپختونخوا اکرام اللہ شاہد نے اکادمی ادبیات پاکستان پشاورکے زیراہتمام یوم آزادی ے حوالے سے منعقدہ تقریب ومشاعرے کے شرکاء سے اباسین آرٹس کونسل پشاورمیں بحیثیت صدرمحفل خطاب کرتے ہوئے کیا۔