تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حیات آباد میں حلقہ درودکااہتمام

جمعہ 11 اگست 2017 13:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)تحریک منہاج القرآن حیات آباد پشاورکے زیراہتمام افیضان میلادہائوس میںہفتہ وارحلقہ درود کااہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس میں تحریک کے عہدیداروں رفقاء اورعوام الناس نے کثیرتعداد میں شرکت کی جس کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن کرم سے ہواوراس کے بعد نعت رسول ﷺپیش کی گئی ۔اس کے بعد شرکاء نے تاجدارکائنات ﷺ کی بارگاہ میں درود سلام کانذرانہ پیش کیاجس میں علماء نے درود سلام کے فضائل بیان کئے۔