پشاور یونیورسٹی میںانفارمیشن مینجمنٹ ان ڈیجیٹل ایرا کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعہ 11 اگست 2017 13:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پشاور یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری اور ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے باڑہ گلی میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیرہوگئی، باڑہ گلی سمر کیمپس میں منعقدہ نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کا موضوع انفارمیشن مینجمنٹ ان ڈیجیٹل ایرا تھا ،جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پشاور یونیورسٹی سلمان جان اور لائبریرین حبیب الرحمٰن نے تحقیقاتی مقالوں میں نقل کی روک تھام، نسٹ سے ڈاکٹر مدراراللہ نے انفارمیشن لیٹریری اینڈ انسٹرکشنل سکلز فار لائبریرین، یو ایم ٹی لاہور سے محمد رفیق احمد اعوا نے مینجمنٹ ان لائبریریز،یونیورسٹی آف سرگودھا سے ڈاکٹرہارون ادریس نے لائبریری میٹریل اینڈ سافٹ ائیر، لائبریرین سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر سلیم احمدنے پاکستانی لائبریریز پرسپیکٹیو، کوہاٹ سے ڈاکٹر کلیم سلطان نے ٹائم مینجمنٹ ماڈرن آرگنائزیشن، یونیورسٹی آف پشاور کے سجاد احمد نے بھی متعلقہ موضوع پر لیکچردیئے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :