پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر روتھ فا ئوکے انتقال پر تعزیتی اجلاس

جمعہ 11 اگست 2017 13:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن( پی ایم ای) نے جذام کی عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر روتھ فا ئو کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا ، اجلاس میں پی ایم اے کے صدر پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نظامی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد اوردیگرنے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر روتھ فائو کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ، ڈاکٹر قیصر سجاد نے ڈاکٹرفائوکی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جذبہ انسانیت کی بدولت پاکستان میں لاعلاج موذی مرض جذام میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو دوبارہ زندگی ملی اوران کی بدولت جذام کاملک سے مکمل خاتمہ ہوگیا، ا ن کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔

متعلقہ عنوان :