اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ٹی ایکسپرٹ کے مبینہ اغواء کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی

جمعہ 11 اگست 2017 13:15

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ٹی ایکسپرٹ کے مبینہ اغواء کے خلاف دائر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کے مبینہ اغواء کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ساجد محمود کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی توآئی سی ٹی کی جانب سے ایس ایس پی حسن علی،ایس ایچ او شالیمار انسپیکٹر عبدالرزاق عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے حتمی دلائل کے لیے کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :