پاکستان میں سیاحت کے لئے بہترین مقامات موجود ہیں ‘ گلوکار ابرار الحق

وزارت سیاحت وثقافت کو غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے

جمعہ 11 اگست 2017 13:15

پاکستان میں سیاحت کے لئے بہترین مقامات موجود ہیں ‘ گلوکار ابرار الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے لئے بہترین مقامات موجود ہیں ، وزارت سیاحت وثقافت کو غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خاص طور پر شمالی علاقہ جات میں خدا کی قدرت کے نظارے ایسا دلکش منظر پیش کرتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔

ابرار الحق نے کہا کہ پاکستان اور خاص طورپر لاہور کی ثقافت میں ایسی خوبصورتی موجودہے جو دنیا کے کسی اورخطے میں نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ لاہور میں مغلیہ دور کی تاریخی عمارات کا ایک ذخیرہ موجود ہے جن کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ بر صغیر میں کس طرح کے ہنر مند موجود تھے جنہوںنے اپنے ہاتھوں سے ایسی عمارتیں تخلیق کیں جن کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :