کاجول کا فلم ’’وی آئی پی2 ‘‘ کے لئے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے پیغام

جمعہ 11 اگست 2017 13:06

کاجول کا فلم ’’وی آئی پی2 ‘‘ کے لئے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اپنی تامل فلم ’’وی آئی پی2 ‘‘ دیکھنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی نئی تامل فلم ’’وی آئی پی2 ‘‘ دیکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مداح یہ فلم دیکھنے اپنے قریبی سینما گھروں میں ضرور جائیں۔فلم دنیا بھر میں تامل زبان میں 11 اگست(جمعہ) کو ریلیز ہوئی جبکہ 18 اگست کو ہندی اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :