سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بننا باعث فخر ہے، رنبیر کپور

جمعہ 11 اگست 2017 13:06

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بننا باعث فخر ہے، رنبیر کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بننا باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے مداح فلم میں مجھے سنجے دت کے روپ میں دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سنجو سر کے بہت بڑے مداح ہیں، میری خواہش ہے کہ میں فلم میںان کا کردار بہترین طریقے سے نبھائوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ایک ڈرامائی یا رومانوی فلم نہیں بلکہ سائنس فکشن فلم ہے۔

متعلقہ عنوان :