فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘ بنانا ایک چیلنج ہے،سوشانت سنگھ راجپوت

جمعہ 11 اگست 2017 13:06

فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘ بنانا ایک چیلنج  ہے،سوشانت سنگھ راجپوت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ہے کہ فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘ بنانا ایک چیلنج ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جو فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے کہا ہے کہ فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘کی ٹیم محدود بجٹ کے باوجود ایک اچھی فلم بنانے کے لئے تمام چیلنجز کا بہادری سے سامنا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ فلم بہت چیلنجنگ فلم ہے کیونکہ یہ بھارت کی پہلی سپیس فلم ہے جسے اچھی ،کارآمد اور حقیقت سے قریب تر بنانے کے لئے بجٹ محدود اور ناکافی ہے اور فلم کی ٹیم تمام چیلنجز کا بہادری سے سامنا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ’’ناسا ‘‘ جانا چاہتا تھا اور وہاں جا کر وہ سب کچھ کیا جو ایک خلاء باز کرتے ہیں۔فلم کی ہدایات سنجے پورن سنگھ چوہان نے دی ہے جو آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :