پرینیتی چوپڑا اپنا دوسرا گانا جلد ریکارڈ کرائیں گی

جمعہ 11 اگست 2017 13:06

پرینیتی چوپڑا اپنا دوسرا گانا جلد ریکارڈ کرائیں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا دوسرا گانا جلد ریکارڈ کرائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑاجنہوں نے رواں سال کے آغاز میں پہلا گانا ’’مانا کہ ہم یار نہیں ‘‘گایا جسے بے حد سراہا گیا اب اپنا دوسرا گانا کی ریکارڈنگ جلد کرائیں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ نئے گانے پر کام جاری ہے اور یہ بھی بہت اچھا جائے گا ۔پرینیتی ان دنوں فلم’’ گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اجے دیوگن ،ارشد وارثی ،تشار کپور ،کنعال کھیمو ،تبو اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :