دنیا بھر کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی رہی

جمعہ 11 اگست 2017 12:46

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تنائو بڑھنے کے باعث جمعہ کو دنیا بھر کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی رہی۔نیویارک وال سٹریٹ مندی کے ساتھ بند ہوئی جبکہ یورپ کے مرکزی ایف ٹی ایس ای 100ا،سی اے سی 40 اور ڈی اے ایکس 30 کا آغاز 0.7 ڈائون سے ہوا۔

(جاری ہے)

ایشیا پیسیفک کا ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس ایکس جاپان 1.55 فیصد ڈائون رہا۔جاپانی حصص بازار عوامی تعطیل کی وجہ سے بند رہا۔جنوبی کوریا کی سیئول سٹاک مارکیٹ کا کوسپی انڈیکس 1.8فیصد،آسٹیلین شیئرز 1.3فیصد،شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.6فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.9فیصد گراوٹ کا شکار ہوئے۔ایم ایس سی آئی ورلڈ انڈیکس 0.15فیصد ڈائون میں گیا۔

متعلقہ عنوان :