چین، جولائی کے مالیاتی ریونیو میں تیزی سے اضافہ

جمعہ 11 اگست 2017 12:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) چین کے مالیاتی ریونیو میں جولائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ۔وزارت خزانہ کے مطابق ریونیو میں 11.1فیصد کا اضافہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ریکارڈ کیا گیا ، یہ اضافہ 1.65ٹریلین یوآن (250ارب ڈالر ) رہا جو جون کے مقابلے میں 8.9فیصد زیادہ ہے،جولائی میں اخراجات میں اضافہ 5.4فیصد یعنی 1.35ٹریلین یوآن ہوا جو کہ جون کے مقابلے میں کم رہا ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی میں اخراجات میں اضافے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ کئی فنڈز مختلف منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :