پاکستان کو ایسا روادارمعاشرہ بنائیں گے جہاں ہرشہری کے حقوق محفوظ ہوں،وزیراعظم

جمعہ 11 اگست 2017 12:38

پاکستان کو ایسا روادارمعاشرہ بنائیں گے جہاں ہرشہری کے حقوق محفوظ ہوں،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اقلیتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت قائداعظم محمدعلی جناح کے غیرمسلم شہریوں سے کئے گئے وعدے پورے کریگی، ہم پاکستان کو ایسا روادارمعاشرہ بنائیں گے جہاں ہرشہری کے حقوق محفوظ ہوں، تمام شہری برابر ہیں اور ان سے مذہب، ذات اور رنگ ونسل کے امتیاز کے بغیربرابری کاسلوک یقینی بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اقلیتوں کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو ایسا روادارمعاشرہ بنائیں گے جہاں ہرشہری کے حقوق محفوظ ہوں اور جہاں تمام مسلمان اورغیرمسلم پاکستانی ملک کی ترقی اوخوشحالی کیلئے ملکرکام کریں۔وزیراعظم نے سماجی شعبے میں بالعموم اور صحت کے شعبے میں بالخصوص اقلیتوں کے کردار کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ تمام شہری برابر ہیں اور ان سے مذہب، ذات اور رنگ ونسل کے امتیاز کے بغیربرابری کاسلوک یقینی بنایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں ملازمتوں میں اقلیتوں کیلئے پانچ فیصد کوٹہ اورسینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے ان کیلئے نشستیں مختص کرناشامل ہے۔

متعلقہ عنوان :