گورنر سندھ محمد زبیر سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لئے لاہور پہنچ گئے

داتا دربار پر حاضری،ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی

جمعہ 11 اگست 2017 12:38

گورنر سندھ محمد زبیر سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لئے  لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لئے لاہور پہنچ گئے ، داتا دربار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے داتا دربار مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ گورنر سندھ نے داتا دربار پر حاضری کے دوران ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔گورنر سندھ کی جانب سے لاہور میں میاں نواز شریف کی آمد پر استقبال میں شرکت اور سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقاتوں میں گورنر سندھ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔