احمد یار‘ پتنگ پکڑتے دھاتی ڈور پھرنے سے -2بچے زخمی

جمعہ 11 اگست 2017 12:31

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پتنگ پکڑتے دھاتی ڈور پھرنے سے -2بچے زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق عیدگاہ روڑ پتنگ پکڑتے دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے 5 سالہ امداد زخمی ہوگیا جبکہ قبولہ روڑ پر کٹی پتنگ پکڑتے ڈور پھرنے سی7 سالہ انعام زخمی ہوگیا دونوں بچوں کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا واضح رہے کہ حکومتی پابندی کے باوجود شہر بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر جاری ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے -

متعلقہ عنوان :