کپل شرما کی فلم’’ فرنگی‘‘ 10 نومبر کو ریلیز ہو گی

مونیکا گِل اس فلم میں ہیروئن جبکہ ایشتا دتہ بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی

جمعہ 11 اگست 2017 11:57

کپل شرما کی فلم’’ فرنگی‘‘ 10 نومبر کو ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) انڈین کامیڈین کپل شرما نے اپنی فلم فرنگی کو رواں سال 10 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی فلم فرنگی کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، تاہم اب ان کا یہ انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ کپل شرما نے خود 10 نومبر کو اس فلم کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

راجیو ڈھنگرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کپل شرما ایک عام لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے ایک لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے۔

مونیکا گِل اس فلم میں ہیروئن جبکہ ایشتا دتہ بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ فرنگی کپل شرما کی دوسری فلم ہے، اس سے قبل انہوں نے عباس مستان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کس کس کو پیار کروں کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :