Live Updates

فوزیہ قصوری کی جگہ عائشہ گلالئی کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کیوں دیا؟ عمران خان نے وجہ بتا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 اگست 2017 11:24

فوزیہ قصوری کی جگہ عائشہ گلالئی کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست ۔2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری کی جگہ عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ دیئے جانے کی وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن کے سوال عائشہ گلالئی کو اس وقت ٹکٹ کیوں دی گئی جبکہ فوزیہ قصوری سمیت کچھ رہنما ناراض بھی تھے ۔

(جاری ہے)

کیا یہ ٹکٹ میرٹ پر دیا گیا؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ فوزیہ قصوری پنجاب اور عائشہ گلالئی کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ ہم نے زیادہ سیٹیں خیبرپختونخوا سے جیتیں تھیں اس لئے وہاں سے ہم مخصوص نشستوں پر زیادہ اُمیدوار چن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی خاتون اُمید وار کا انتخاب کرنے میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں۔ عائشہ گلالئی سے متعلق خیبرپختونخوا سے پارٹی رہنماوٴں نے سفارشات بھیجی تھیں اس لئے انہیں ٹکٹ دیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ عائشہ گلالئی کو بعض عناصر نے اپنے مقصد کیلئے استعمال کر لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات