گوادر ،یوم آزادی کی مناسبت سے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام انٹر سکول و کالج تقریری اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد

جمعرات 10 اگست 2017 23:40

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) یوم آزادی کی مناسبت سے محکمہ تعلیم گوادر کے زیر اہتمام انٹر سکول و کالج تقریری اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سکولوں کے طلباء و طالبات نے 14اگست جشن آزادی کی مناسب سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بہت بری نعمت ہے جو ہمارے بزرکوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر حاصل کی ہے۔

ہمیں چاہئے کہ یوم پاکستان کے تقاضوں کو سمجھتے ہویء وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ دنیا میں وہ قومیں زندرہتی ہیں جو اپناآزادی انتہائی جوش و جذے سے مناتی ہیں اس تقریب کے مہمان خاص گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستن خان جمالدینی، ڈپٹی کمشنر گوادر محمدنعیم بازئی ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بابو گلا، چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی تھے اس کے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اس ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان ہی طلباء و طالبات نے آگے چل کر ملک و قوم کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہم کامیاب اقوام کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے ٹیبلو اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی نے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :