سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والی بیوی نے خاوند کیخلاف جان سے مارنے اور تشدد کا مقدمہ درج کروا کر جیل بھجوا دیا

جمعرات 10 اگست 2017 23:04

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) سانگھڑپیار کی شادی کا انجام تین سال جیل بیوی پر تشدد کے الزام میں ڈاکٹر خوشی محمد راجپوت کو سانگھڑ کی عدالت نے تین سال قید با مشقت کی سزا سنا کر ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ بھیج دیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں ڈاکٹر خوشی محمد راجپوت پر اس کی بیوی بینش نے سانگھڑ تھانے پر جان سے مارنے اور تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا آج سانگھڑ کی عدالت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد فاروق عباسی کی عدالت نے ملزم ڈاکٹر خوشی محمد راجپوت پر پراسیکیوشن میں جرم ثابت ہونے پر تین سال قید با مشقت کی سزا سنا کر ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ بھیج دیا یاد رہے کہ ڈاکٹر خوشی محمد اور بینش کی پسند کی شادی تھی

متعلقہ عنوان :