سانگھڑ:نیشنل ایکشن پلان کے تحت کھپرو شہر و اس کے گردونوح میں غیر رجسڑڈ نو مدارس کو کھپرو پولیس نے بغیر کسی نوٹس کے بند کرادیا

جمعرات 10 اگست 2017 23:04

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت کھپرو شہر و اس کے گردونوح میں غیر رجسڑڈ نو مدارس کو کھپرو پولیس نے بغیر کسی نوٹس کے بند کرادیا جبکہ ان مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء کا مستقبل تاریک کردیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع سانگھڑ میں پولیس کا نزلہ صرف دینی تعلیم دینے والے مدارس پر گرا ایس ایچ او کھپرو شریف جمالی نے بغیر کسی نوٹس دیئے کھپرو شہر و گردونواع کے نو مدارس کو بند کردیا جس میں بڑی تعداد میں غریب و بے سہارا بچے دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے

متعلقہ عنوان :