ماروی میمن کی عدم دلچسپی ، بی آئی ایس پی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،

نئے سروے پر کروڑوں روپے خرچ کرنے باوجود نتائج صفر

جمعرات 10 اگست 2017 22:43

ماروی میمن کی عدم دلچسپی ، بی آئی ایس پی میں عوام کو شدید مشکلات کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی عدم دلچسپی کے باعث بی آئی ایس پی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، نئے سروے پر کروڑوں روپے خرچ کرنے باوجود بھی نتائج صفر ،بی آئی ایس پی ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی عدم دلچسپی کے باعث ادارے میں عوام کی شکایات کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے، عوام دوردراز علاقوں سے اپنی شکایات لیکر آتے ہیں لیکن حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے خوار ہو کر واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، دوسری جانب بی آئی ایس پی نے ملک کے کچھ میں اضلاع میں نیا سروے بھی کرایا ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں لیکن اس سروے کا کوئی بھی نیٹ نتائج حاصل نہ ہو سکے ہیں، سروے کے حوالے سے بی آئی ایس پی کے اعلیٰ افسران بات کرنے سے ہی ڈرتے ہیں اور سیکرٹری سمیت دیگر افسران ایک دوسرے پر ذمہ داری سونپتے ہیں، ذرائع کے مطابق ماروی میمن کی عدم دلچسپی کی وجہ مریم نواز سے تاحال حالات بہتر نہ ہونا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :