ْملکی معیشت کے استحکام ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم بنایا جائے ، میاں خرم الیاس

جمعرات 10 اگست 2017 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم بنایا جائے کیونکہ کالا باغ ڈیم کی بروقت تعمیر نہ ہونے سے توانائی بحران طول پکڑتا جارہا ہے اور بدترین لوڈ شیڈنگ سے صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پہیہ بند، مزدور بے روزگار اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں خرم الیاس نے کہا کہ کالاباغ ڈیم نہ بننے سے سالانہ3کروڑ50لاکھ ایکڑ فٹ اربوں روپے کا قیمتی پانی سمندر میں گر کر ضائع ہورہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پانی کو ڈیم بنا کر محفوظ کیا جائے ،کالا باغ ڈیم سے 3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں داخل ہوگی او ر اس سے سارا سال دریائوں میں زراعت کے لیے پانی بھی دستیاب رہے گا زراعت ترقی کرے گی تو صنعتی مقاصد کیلئے وافر خام مال دستیاب ہوگا جس سے صنعت و زراعت دونوں ترقی کرینگی انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم نہ بننے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے معیشت کو کھربوں روپے نقصان کا سامنا ہے اس لیے اس کی فی الفور تعمیر کا فوریآغاز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :