لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کا وفد کاروان یکجہتی میں شرکت کیلئے بلوچستان جائیگا

جمعرات 10 اگست 2017 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کا وفد کاروان یکجہتی میں شرکت کیلئے بلوچستان جائیگا کاروان یکجہتی2017ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد،حکومت بلوچستان اور پاک فوج کی مشترکہ کوشش سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے جامعات شرکت کر رہی ہیںکاروان یکجہتی کا مقصد قومی اتحاد، یگانگت اوررواداری کو فروغ دیناہے۔

جامعات کو چار مختلف سرگرمیوں میں شرکت کا ٹاسک دیا گیا ہے جس میں ملی نغمہ، سٹالز، ڈرامہ اور تقاریر شامل ہیں ۔لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیم سٹیج پلے کے ذریعے قومی یکجہتی کا پیغام دے گی۔وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے شرکت کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی یکجہتی کے بغیر کسی قوم کا ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

قومی قیادت کو میگا پراجیکٹس کی راہ میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنی چاہئیں۔ تعلیمی ادارے قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔امن، تحمل،عدل و انصاف اور حقوق کا پاسداری کسی بھی قوم کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔ا ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ تمام مذاہب امن ہی کا پیغام دیتے ہیں ۔ جب منزل ایک ہو یعنی انسانیت کی فلاح تو پھر راستے جداہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی اور سائنس مضامین کے ساتھ ساتھ زبان و ادب کی ترویج پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔ سوشل سائنسز اور ادب انسانی روئیے بہتر بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :