لاہور، اصل کم، جعلی کی بھر مار، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور جعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑ لی

کیمیکل، ٹیکسٹائیل کلر، تیزاب سے تیار کردہ 26 ہزار جعلی بوتلیںبرآمد ، فیکٹری اکھاڑ کر تمام سامان ضبط سپلائی کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر خریداروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں

جمعرات 10 اگست 2017 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) اصل کم، جعلی کی بھر مار، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور جعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑ لی۔شاہدرہ جنگل، کرول پنڈ کے علاقے میںکام کرنے والی فیکٹری سے معروف برانڈز کی 26 ہزار جعلی بوتلیں پکڑی گئیں ۔ معروف برانڈز کی جعلی بوتلوں میں تما م قسم کی کولا اور انرجی ڈرنکس شامل ہیں۔ بوتلوں کی تیاری میں کیمیکل، ٹیکسٹائیل کلر، تیزاب کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

فیکٹری اکھاڑ کر تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق جعلی بوتلیں بڑے شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ سپلائی کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر خریداروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔مزید کاروائیوں میں جلو پارک کے قریب فرائی چکس ،سوزو واٹر پارک کینٹین ،بوٹینیک گارڈن میں واقع بوٹینیک گارڈن کینٹین پر چھاپے کے دوران،ورکنگ ایریا کا گندا ہونے،فوڈ لائسنس اور ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،حشرات اور احاطے کی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے ،کچن ایریا میں کھلے کوڑادان اور نالیاں موجودہونے پر 30ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیروز پور روڈ پر شان بریانی ،ماسٹر دہی بھلے اینڈ فوڈ کارنر،بلال پان شاپ ،ا ور متعدد شاپس پر معائنہ کے دوران پنجاب فوڈاٹھارٹی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ای لائسنس بنوانے،حشرات کے خاتمے اوراحاطے کی صفائی کا خیال رکھنے اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کا ہدایتی نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :