گوادر پورٹ کے فعال ہونے کے بعد گوادر میں بینکوں کی بہار آئے گی،دوستین جمالدینی
جمعرات 10 اگست 2017 21:54
(جاری ہے)
مقامی بینکوں کے ساتھ ساتھ چند انٹرنیشنل بینکوں کی شاخیں بھی گوادر میں کھل رہی ہیں جن میں سے ایک بنک آف چائنا بھی شامل ہے۔
ان بینکوں کے کھلنے سے یہاں کے کاروباری سرمایہ کاری کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے دو بینکوں کو برانچ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ چیئرمین جی پی اے نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں گوادر فری زون میں تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔ گوادر فری زون میں تعمیراتی کام کو شروع ہوئے صرف چند مہینے ہوئے ہیں جو انتہائی تیزی سے جاری ہے جہاں چائینیز پاکستانیوں کے ساتھ مل کر تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم پاکستان اور چینی وزراء گوادر آکر گوادر فری زون پر پہلی انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر کا افتتاح کریں گے جس میں ایک سو چائینیز کمپنیاں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو شریک کیا جائے گا جس کے لئے فش پروسیسنگ کمپنی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ سمٹ بینک آف پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں سمٹ بینک اور سندھ بنک کو ضم کیا جارہا ہے۔ ضم ہونے کے بعد سمٹ بینک ملک کا دوسرا بڑا بینک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ بینک گوادر میں سوشل سیکٹر میں کام کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے اور گوادر کے ملازمین اور چھوٹے کاروباری حضرات اور ماہی گیروں کو کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ دے گا۔ اس موقع پر بینک کے گروپ ہیڈ کامران اشرف اور گوادر برانچ کے منیجر ضمیر رفیق صدیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.