ْکوئٹہ،محکمہ لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرکے مثالی فورس بنائیں گے،ڈپٹی کمشنر محمد افضل

جمعرات 10 اگست 2017 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء)محکمہ لیویز کو جدید خطوط پر استوار کریں گے اورلیویز فورس کو مثالی فورس بنائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد افضل نے ڈی سی آفس میں لیویز اہلکاروں میں وردیوں کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے اے ڈی سی زیارت منظور احمد نیازی اور اے سی زیارت ڈاکٹر وقاص روشن نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈی سی زیارت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیویز فورس نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ،محدود وسائل کے باوجود لیویز فورس صوبے کے 90فیصد علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت لیویز فورس کو جدید اسلحہ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،ضلع زیارت میں لیویز فورس میںوردیوں کی تقسیم اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو عنقریب پاک آرمی اور ایف سی کی طرف سے تربیت دی جائے گی۔