چکوال،صنعت زار برائے خواتین میں سات روزہ تقریبات زور شور سے جاری

تقریبات 17اگست سے لیکر14اگست تک جاری رہیں گی

جمعرات 10 اگست 2017 21:53

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء)حکومت کی ہدایت کے مطابق صنعت زار برائے خواتین میں سات روزہ تقریبات زور شور سے جاری ہیں۔ یہ تقریبات 17اگست سے لیکر14اگست تک جاری رہیں گی جن میں صنعت زار کی طالبات مختلف سرگرمیوں جن میں فینسی ڈریس شو، فوٹو شو ، مہندی کے مقابلہ جات اور مینا بازار میں حصہ لیں گی اور اس حوالے سے راولپنڈی میں14اگست والے دن ایک خصوصی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صنعت زار میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ظالبات اور شرکاء کو پاکستان پر بننے والی ڈاکو منٹری فلم دکھائی گئی اس موقع پر صنعت زار کی طالبات نے ٹیبلو اور ملی نغمے بھی پیش کیے۔ اس موقع پر ایڈوائزری باڈی کی چیئرپرسن اور صنعت زار کی پرنسپل بھی موجود تھیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان تقریبات کا مقصد طالبات میں جذبہ آزادی کو اجاگر کرنا ہے او راس کی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے اور یہ بھی یاد دلانا ہے کہ کس طرح پاکستان محنت اور قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔