جامعہ کراچی ایم اے ریگولر وپرائیوٹ سال آخر کا پرچہ 15 اگست کو ہوگا

جمعرات 10 اگست 2017 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال آخر ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2016 کے 16 جون2017 کو منعقد ہونے والے پر چے میں جو طلبہ شریک نہیں ہوسکے ان کا پرچہ 15 اگست 2017 کو دوپہر 2:00 تا5:00 بجے شام جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیشل ایجوکیشن شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :