جامعہ کراچی بی کام ریگولر سال دوئم اور سال اول دوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 10 اگست 2017 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولر سال دوئم اور سال اول دوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کی عائشہ اقبال بنت محمد اقبال سیٹ نمبر124102 نے 1053 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،ڈیفنس اتھارٹی کالج فارویمن کی عائشہ عبدالقدوس بنت عبدالقدوس میمن سیٹ نمبر124385 نے 1047 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ شیخ سندس افتخار بنت افتخار حسین سیٹ نمبر124401 نی1042نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل 14161 طلبہ شریک ہوئے،603 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،2031 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب18.64% فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :